جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اللہ رب العزت کے نام سے خوفزدہ اسرائیلیوں نے ایک بار پھر کیا کام کر ڈالا ؟ افسوسناک انکشاف

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی نے اذان پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے ، بل کو حتمی منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ بل میں ترمیم کرتے ہوئے سائرن کی آواز پر پابندی کو حذف کردیا گیا ہے، سائرن یہودیوں کوعبادت گاہ میں بلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ترمیمی بل کو مؤذن بل کا نام دیا گیا ہے۔

بل منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اذان پرپابندی کی حمایت کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اذان پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا ،جس کے خلاف اذان دینے پر مسلمان رکن کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا تھا۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ابو عرار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اذان دے کر اس پابندی کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد اذان پر پابندی کے مجوزہ بل پر ہونے والی ووٹنگ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فی الحال ملتوی کردی تھی۔خیال رہے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ’موذن بل‘ پیش کیا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے عوام کو مشکلات پیش آتی ہیں لہذا اس کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…