اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اماموں کا بغیر بیت الخلاءوالے گھروں میں نکاح پڑھانے سے انکار تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقعہ پنہانہ بلاک دس دیہاتوں میں 1200اماموں نےنکاح کے لیے گائوں کے سرپنچ سے گھر میں بیت الخلا کی موجودگی کاحلف نامہ ہونے کی شرط عائد کرتے ہوئے بغیر بیت الخلا گھروں کے مسلمان مکینوں کا نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔اس عجیب و غریب شرط کی وجہ پیش کرتے ہوئے
اماموں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دین اسلام کھلے اور سر عام رفع حاجت پوری کرنے کی اجاز ت نہیںدیتا اور مذہب اسلام جسمانی وروحانی دونوں کی صفائی پر زوردیتا ہے۔امام نکاح اس وقت ہی پڑھائیں گے جب تک کہ دولہا دلہن دونوں کے خاندان ہمارے اس شرط کو پورا نہیں اترتے۔ دونوں خاندانوں کو شادی سے قبل گائوں کے سرپنچ سے حاصل کردہ صداقات نامہ پیش کرنا ہوگا۔ بیت الخلاکی شرط کو نکاح کیلئے لازمی قرار دے دیا گیا اوراس شرط کو اب مسلم اکثریت والے ہریانہ راجستھان ہماچل پردیش اور پنچاب کے علاقوں میں توسیع دی جائے گی۔