پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک،4پاکستانیوں کو ملک بدری کا سامنا

datetime 11  فروری‬‮  2017

لندن(آئی این پی) برطانیہ نے کم عمر لڑکیوں کو نشے کا عادی بنا کر ان کے ساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کے 4 پاکستانیوں کو ملک بدری کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے راچ ڈیل کے علاقے میں کم عمر لڑکیوں کو نشے کا عادی بنانے کے بعد ان کے ساتھ زیادتی کرنے

والے 4 پاکستانیوں کو مقدمہ ہارنے کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے جب کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ان پاکستانیوں کی برطانوی شہریت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان سے غیر اخلاقی سرگرمیاں کروانے والے جنسی درندوں میں شبیر احمد، عادل خان، عبدالرف اور عبدالعزیز ملوث ہیں اور یورپ کی انسانی حقوق کی عدالت بھی چاروں کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہے۔ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ شبیر احمد کو 2012 میں زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 22 برس قید کی سزا سنائی تھی جب کہ باقی تینوں افراد ضمانت پر رہا ہو گئے تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چاروں افراد کو کب پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ راچ ڈیل سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ سمنز ڈانس زک نے چاروں مجرمان کو فوری طور پر پاکستان بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برطانیہ آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں لیکن اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں مجرمان انسانی حقوق کی آڑ میں ملک بدری سے نہیں بچ سکتے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…