بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا ، سکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،ہوم لینڈ سکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ۔ بلومبرگ کے مطابق کے ایئر فورس ون طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا جس سے سکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرفورس ون اس وقت فلوریڈا پر محو پرواز تھا ۔ صدر کے طیارے کو باحفاظت پام بیچ ایئر پورٹ پر اتار لیاگیا

 

جس کے بعد ہوم لینڈ سکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادھرامریکی سینیٹ میں2 دن تک جاری رہنے والی تند و تیز بحث اور ہنگامے کے بعد متنازع شہرت رکھنے والے جیف سیشنز کو 84 واں اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیف سیشنز کی تقرری امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے بعد عمل میں آئی جس میں 52 سینیٹروں نے ان کے حق میں جبکہ 47 نے ان کے خلاف ووٹ دیئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورا ہی سیشنز کیلئے مبارکباد کا ٹویٹ بھی کر دیا۔صدر ٹرمپ کے سپریم کورٹ کے نامزد جج نیل گورسچ نے صدر کی عدلیہ پر تنقید کو “حوصلہ شکن” اور” مایوس کن” قرار دیا ہے۔ ان کے ترجمان رون باجین کے مطابق گورسچ نے یہ بات ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلیو مینتھل سے ملاقات میں کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانیکا ٹرمپ کے ملبوسات کی کولیکشن رکھنے سے انکار کرنیوالی کمپنی کیخلاف ایک ٹویٹ میں شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…