بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اس مسئلے پر ہم سے نہیں بلکہ پاکستان سے بات کرو،چین نے سیدھا راستہ دکھادیا،بھارت کو شدید احتجاج

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت نے کالعدم جیش محمد کے سر براہ مسعود اظہر کے معاملے پرچین سے احتجاج کرتے ہوئے چینی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے مسعود اظہر کی پابندی پر مسلسل اعتراض اٹھانے پر چین کو احتجاجی مراسلہ روانہ کردیا ہے ۔

بھارتی وزارت خارجہ امور نے نئی دہلی میں چینی سفارت خانے اور بیجنگ میں واقع بھارتی سفارت خانے میں مراسلہ بھیجنے کی تصدیق کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے مسعود اظہر کے معاملے پر دو طرفہ مذاکرات کی چینی تجویز کو بھی مسترد کردیاترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس پر متفق ہیں کہ انسداد دہشت گردی کی تجویز کے طور پر خطرناک دہشت گرد رہنما مسعود اظہر پر پابندی عائد کی جائے، جن کی تنظیم جیش محمد کو پہلے ہی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا وہ اس معاملے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی دوطرفہ مسئلے کی حیثیت سے نہیں دیکھتے بلکہ دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دیکھتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ چین بھی ہمارے اس نظریے کو تسلیم کرے گا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ چین مستقل اس معاملے میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو ناکام بنا رہا ہے، تاہم بھارتی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے چینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ مسئلے پر صرف ‘خصوصی، معروضی اور پیشہ ورانہ’ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔دریں اثناء چین نے امید ظاہر کی ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے اراکین کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کریں گے،

چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر تمام اداروں کا ذمہ دار رکن ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے مسعود اظہر کے خلاف پابندی کے حوالے سے درخواست پر تکنیکی ہولڈ لئے جانے کے معاملہ پر بھارت کے سفارتی سطح پر احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین کو انسداد دہشت گردی کی کمیٹی میں مسعود اظہر کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتی احتجاج کا جائزہ لیا جائے گا ۔چین بدھ کے روز بھی مذکورہ معاملہ پر اپنے موقف کا اعادہ کر چکا ہے ۔چین اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور دیگر تمام اداروں کا ایک ذمہ دار رکن ہے ۔ چین نے ہمیشہ ا سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قدامات اٹھائے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سیکیورٹی کونسل کے تمام اراکین قواعد وضوابط پر عمل درآمد کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…