بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ، پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیری عوام سے محبت کی نئی مثال قائم کردی

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا+ سری نگر (آئی این پی) کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا منفی 30ڈگری کی شدید سردی کے باوجود کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، بھارت کے خلاف نعرے بازی عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے،

کینیڈین حکومت، اراکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور کشمیری عوام کو انکی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے، مظاہرین کا مطالبہ کینیڈا میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے منفی 30سینٹی گریڈ درجہ حرات کی شدید سردی کے باوجود کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بے گناہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے منفی 30سینٹی گریڈ درجہ حرات کی سردی کے باوجود بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے دکھ درد کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادریاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردیت دلانے کیلئے کیے گے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ مظاہرین نے کینیڈین حکومت ، اراکان پارلیمنٹ اورسول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے اورکشمیری عوام کو انکی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ہیروز محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کے ایام شہادت پر آج اور پرسوں ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہوگی ہڑتال کی کال متحدہ حریت قیادت نے گزشتہ روز دی تھی محمد افضل گورو کو بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے کیس میں 9 فروری 2013 جبکہ محمد مقبول بٹ کو جھوٹے مقدمے میں 11 فروری 1989 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی دونوں کو جیل میں ہی دفنا دیا گیا حریت قیادت دونوں شہدا کی میتیں حوالے کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں تدفین کا مطالبہ کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…