بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عراق کو ایران سے متعلق یہ کام کرنا ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے انکار کر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /بغداد(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے انکار کردیا، نئی امریکی انتظامیہ بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی حکومت کے درمیان بھی تنا ئو میں مسلسل اضافہ ہو ا ہے ، دونوں ملکوں میں تازہ کشیدگی حال ہی میں اس وقت پیدا ہوئی تھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا قدم آگے بڑھاتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔عراق میں متعین امریکی سفیر دوگلاس سیلیمان نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔خیال رہے کہ العبادی ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے کے لیے امریکا جانا چاہتے تھے مگر صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العبادی سے ملاقات سے انکارکے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا سبب ایران کی عراق میں بے جا مداخلت ہے۔ امریکی صدر کا دعوی ہے کہ امریکا نے عراق پر تین کھرب ڈالر خرچ کرڈالے ہیں مگر عراقی حکومت ایرانی اثرو نفوذ سے باہر نہیں آسکی۔

حال ہی میں جب امریکی صدر نے سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی تو اس میں عراق کا نام بھی شام رکھا ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے بڑھتے دبا کے بعد عراق کو بعض اقدامات اور ایران سے مراسم سے پیچھے ہٹنا ہوگا ورنہ بغداد حکومت کو داعش کے خلاف جنگ میں امریکی امداد بھی بند ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…