انقرہ ( آئی این پی)ترک جنگی طیاروں کی شام میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 147دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے 135ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے4 16 ویں روز داعش کے کے 147 دہشت گرد ہلاک اور135 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔
ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی خطرات کو دور کرنے کے لیے شام کے شمالی علاقے میں اتحادی قوتوں کی حمایت کی غرض سے 24 اگست 2016 کو فوجی کاروائی شروع کی گئی تھی ۔ ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب ،تاعدیف،قباسین اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کے 135 اہداف پر بمباری کر کے 45عمارتوں ،بموں سے لدی ہوئی تین گاڑیوں ،اسلحے کے ایک ڈپو ، پانچ ہیڈ کوارٹروں اور دو توپوں کو تباہ کر دیا ہے ۔داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے علاقوں میں مخالفین کی مدد سے بم ڈسپوزل ٹیموں نے 41 دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 3632دستی بموں اور 55 سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے ۔