اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )300روہنگیا مسلمانوں کو سرکاری طور پراقامت و ملازمت کی اجازت دیں گے، ملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے اہم اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ میں جاری اپنے ایک بیان میںملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے کہاہے کہ پہلے مرحلے میں 300 روہنگیا مسلمانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا
جن کا پہلے طبی معائنہ بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کو پیشہ ور بناتے ہوئے ان کی مالی اعانت کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زنددگی بہتر بنا سکیں۔ واضح رہے کہ میانمار کے ان لاچار و بے یار و مددگار مسلمانوں کے لیے ملائیشیا وہ پہلا ملک بن جائے گا جو کہ پناہ گزینوں کو سرکاری طور پر ملک میں اقامت و ملازمت کی اجازت دے رہا ہے۔