اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہرے بالوں کا راز فاش ہوگیا

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے معمر ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہرے بالوں کا راز فاش ہوگیا،70 سالہ امریکی صدر اپنے بالوں کی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے کچھ خاص کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے معمر ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر کئی باتوں کے ساتھ ساتھ ان کے بال بھی ناقدین کی توجہ کا اہم مرکز رہے ہیں۔

کبھی ٹرمپ کے ان سنہرے، چمکتے بالوں سے مماثلت رکھنے والے پرندے کی نشاندہی کی جاتی ہے تو کبھی کہا جاتا ہے کہ ‘گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے’۔بالوں کی افزائش کے لیے مختلف اقسام کے تیل اور شیمپو کا استعمال ایک عام بات ہے، لیکن امریکا کے 70 سالہ صدر اپنے بالوں کی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے کچھ خاص کرتے ہیں۔طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو طبی رہنمائی کرنے والے فزیشین ڈاکٹر ہیرولڈ بورنسٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بالوں کی افزائش کے لیے فیناسٹرائیڈ نامی دوا کا استعمال کرتے ہیں، جو کسی جادو کی طرح کام کرتی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے معالج کا بتانا تھا کہ ان کے لمبے بالوں کا راز بھی یہی دوا ہے۔نئے امریکی صدر متعدد مواقع پر اپنی بالوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے چکے ہیں لیکن انہیں نے کبھی میڈیا کو اس بات کی خبر نہ ہونے دی کہ ان کے بالوں کا راز کیا ہے۔1980 سے ڈونلڈ کے ذاتی معالج ڈاکٹر ہیرولڈ بورنسٹن کا مزید بتانا تھا کہ ٹرمپ جلد کے انفیکشن اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار پر قابو رکھنے کے لیے بھی اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کے معالج کے اس بیان پر وائٹ ہاس انتظامیہ کی جانب سے تبصرے سے گریز کیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ نہیں جانتے ڈاکٹر ہیرولڈ اب بھی ٹرمپ کے معالج ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 70 سالہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہیں مگر ان کے معالج ٹرمپ کے صحت سے متعلق یہ دعوی بھی کرتے ہیں کہ امریکا کی تاریخ کے سب سے صحت مند صدر ثابت ہوں گے کیونکہ ان کی ہمت اور طاقت شاندار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…