ڈھاکہ(آی این پی)بنگلہ دیش میں پاور پلانٹ لگانے کی ڈیل کے خلاف ڈھاکا میں جاری مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مالی تعاون سے بنگلہ دیش میں ایک پاور پلانٹ لگانے کی ڈیل کے خلاف ڈھاکا میں جاری مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
حکام نی بتایا کہ تازہ احتجاج کی وجہ سے درجن بھر مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ 2.4 بلین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے تاہم بنگلہ دیش میں اس منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج بھی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس پلانٹ کی تعمیر کی جگہ پر بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ تعمیراتی کام متاثر نہ ہو۔ منصوبے کے مطابق یہ پلانٹ سن 2019 تک کام شروع کر دے گا۔