بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فوجی بیرکیں خالی، طالبان نے قبضہ کر لیا،افغانستان دفاعی مسائل سے دوچار ہو گیا

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) افغانستان کئی دہائیوں سے جنگ کی تباہ کاریوں کے باعث نہ صرف معاشرتی بلکہ سیاسی و اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے، افغان حکومت کے سامنے جہاں کئی مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں وہاں جنگ میں گھرے اس ملک کو سب سے بڑا مسئلہ دفاعی نقطہ نظر سے درپیش ہے، اندرونی خلفشار اور سیاسی انحطاط کے باعث طالبان روز بروز طاقت پکڑتے جارہے ہیں۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق طالبان ملک کے 32فیصد علاقے میں قابض ہو چکے ہیں اور افغان حکومت کی عملداری ملک کے ان حصوں سے ختم ہو چکی۔ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے والی چوں چوں کا مربہ افغان حکومت کو فوجیوں کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو برس میں 12ہزار افغان فوجی طالبان کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار زخمی ہیں جبکہ 12ہزار جنگ میں مستقل معذوری کا شکار ہو کر گھر بیٹھ چکے ہیں۔پرکش مراعات اور بھاری تنخواہوں کے باوجود افغان نوجوان فوج میں بھرتی ہونے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور طالبان کے بڑھتے ہوئے قدموں کا ملبہ آئے روز پاکستان پہ ڈال دیتی ہے جبکہ بیرونی امداد میں کرپشن اور اندرونی مسائل سے نظریں چراتے اور آئندہ حالات کے ادراک سے بے بہرہ افغان حکام اس کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔امپورٹ کئے گئے افغان صدر اشرف غنی اور پنج شیری شمالی اتحادکے نمائندہ اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اختلافات نے دونوں کے درمیان ایک وسیع خلیج حائل کر رکھی ہے

جس سے نہ صرف افغان عوام آئے روز نت نئے انتظامی مسائل کا شکار نظر آتے ہیں بلکہ سب سے بڑے مسئلے طالبان نے بھی دوبارہ سے اپنے پر پھیلانے شروع کر دئیے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے سرگرمیاں اب ڈھکی چھپی نہیں رہیں، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سرحدی صوبہ بلوچستان اور وفاقی عملداری کے علاقے فاٹا  کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں میں افغان خفیہ ایجنسیوں کی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی امداد نے بھی افغانستان کے پڑوسی ملک کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…