ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سعودی جہاز پر حملہ ۔۔ شہادتیں

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

صنعاء(این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں نے کہاہے کہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے جنگی بحری جہاز پر حملے میں عملے کے دو اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ حدیدہ کے مغرب میں پیر کو حوثی باغیوں کی تین خود کش کشتیاں سعودی جہاز پر حملہ آور ہوئی تھیں۔ان میں سے ایک کشتی جہاز کے پچھلے حصے

 

سے ٹکرا کر دھماکے ساتھ اڑ گئی جس کے سبب جہاز کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب باغیوں کے کنٹرول والی ایک نیوز ایجنسی کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے جنگی بیڑے کو گائڈڈ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل حوثی باغیوں پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اکتوبر میں انھوں نے ایک امریکی جنگی جہاز کے ساتھ شہریوں کے لیے رسد پہنچانے والے متحدہ عرب امارات کے ایک جہاز کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔خیال رہے کہ امریکہ یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا حامی ہے اور وہاں مارچ سنہ 2015 سے جنگ جاری ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق ابھی تک اس جنگ میں 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔بحر احمر اور عدن کی خلیج میں جنگی جہاز تعینات ہیں اور اتحادی افواج کا جواز یہ ہے کہ انھیں وہاں اس لئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ حوثی باغیوں کو ایران سے ہتھیار نہ مل سکیں۔ ایران باغیوں کی حمایت تو کرتا ہے لیکن عسکری تعاون سے انکار کرتا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…