اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کابل حکومت کی ملک پر گرفت تیزی سے کمزور ،طالبان قابض ،امریکی ادارے کی رپورٹ میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی) افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 2016 کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ افغان حکومت کا اپنے ہی ملک پر کنٹرول کمزور پڑگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے خصوصی امریکی ادارے سگار کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ افغان حکومت کا اپنے ہی ملک پر کنٹرول کمزور پڑگیا ہے۔امریکی سرکاری ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2016 سے 12 نومبر 2016 کے دوران صرف 300 دنوں میں 6785 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11777 زخمی ہوئے۔ 2015 میں ان ہلاکتوں کی تعداد 5000 کے لگ بھگ تھی جو صرف ایک سال میں 35 فیصد بڑھ گئی۔واضح رہے کہ نیٹو نے افغان فوج اور پولیس کو 2015 کے اوائل میں امن و امان کی صورتِ حال سنبھالنے کی ذمہ داری منتقل کردی تھی جس کے بعد سے وہاں کے حالات بڑی تیزی سے خراب ہونے لگے اور اسی وجہ سے شمالی افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان نے قبضہ بھی کرلیا۔امریکہ اور نیٹو کو امید تھی کہ 2016 میں حالات بہتر ہوجائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ سال پہلے سے بھی زیادہ خراب ثابت ہوا۔ اس کے برعکس امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا اصرار ہے کہ افغانستان کی سیکیوریٹی فورسز بہتر ہورہی ہیں اور بڑے شہروں سے طالبان کو دور رکھنے میں کامیاب بھی ہیں۔

سگار کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 2016 میں افغان فوجیوں اور پولیس والوں کی زیادہ تر ہلاکتیں براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہیں جبکہ اس سے پہلے بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوا کرتی تھیں۔ علاوہ ازیں، رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کے زیرانتظام بیشتر علاقوں میں طالبان کی کارروائیوں اور اثر و رسوخ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…