واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ،سابق صدرکے 150دنوں کی نسبت ایک ہفتہ میں ہی ریکارڈٹوٹ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گیلپ سروے میں 51فیصدامریکیوں نے ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیوں کومایوس کن قراردیاہے اوران کی مقبولیت میں ریکارڈکمی ہوئی ہے ،سابق صدربش کی مقبولیت میں کمی میں 150دن لگے تھے جبکہ ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت صرف ایک ہفتے میں کم ہوگئی ہے