نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش میں شامل ہونے کیلئے 3غیر ملکی لڑکیوں کو بھارتی معاون نے مبینہ طور پر پاکستانی شہری کی ایماء پر رقم دی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن اور تیونس سے تعلق رکھنے والی تین لڑکیوں جن پرداعش میں شامل ہونے کا الزام تھا کو دہشتگرد تنظیم کے دبئی میں رہنے والے ایک بھارتی سپورٹر نے مبینہ طور پر پاکستانی شہری کے کہنے پرپیسے دیئے تھے ۔
ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹرا کے رہائشی محمد فرحان شیخ جسے داعش سے تعلق کے الزام میں 2016 میں اپنے 2ساتھیوں کے ہمراہ دبئی سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا نے ان لڑکیوں کو پیسے دیئے تھے جس کا مبینہ طورپرپاکستان سے تعلق ہے ۔این آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ فرحان شیخ جو 2015میں دبئی میں تھا نے تیونس کی ایک لڑکی سارہ غریبی جو داعش میں شامل ہونا چاہتی تھی کو5فروری 2015اور 24اپریل کے درمیان ویسٹرن یونین اور گلوبل پیمنٹ سروس کے ذریعے 7قسطوں میں 3894.24یو اے ی درہم ٹرانسفر کیے ۔