واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈز پر دستخط کیے۔ جن کے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈز پر دستخط کیے۔
جن کے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دستخط کے ساتھ ہیلتھ کیئر، امیگریشن، تیل نکالنے، اسقاط حمل، وفاقی بھرتیوں اور تجارت جیسے معاملات پر پالیسیاں تبدیل کی ہیں رپورٹ کے مطابق ہر امریکی صدر نے کام کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کیا ہے بشمول براک اوباما کے، 1789 سے لے کر آج تک 13 ہزار ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔ایگزیکٹو آرڈر کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس کی قانونی اہمیت ہوتی ہے۔ زیادہ تر ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد صدر کی جانب سے کانگریس میں نہ جانا ہوتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جلد سے جلد کرنا ہے۔