تارکین وطن کی دھڑادھڑ گرفتاریاں،ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر پر پیغام،اہم اعلان کردیا

30  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی گرفتاریوں کے باعث ہوائی اڈوں پر مظاہروں اور ہنگاموں کو کمپیوٹر کی خرابی سے پیدا ہونے والی افراتفری قرار دے کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث پیدا ہوئے۔

امریکی میڈیاکے مطابق ہزاروں افراد کے مظاہروں کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔ امریکی صدر تارکین وطن کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہروں کو کمپیوٹر کی خرابی کے باعث ہونے والی افراتفری قرار دے کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں سے 3 لاکھ 25 ہزار مسافروں میں سے صرف 109 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، زیادہ افراتفری کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث پھیلی۔ تھوڑے مسائل مظاہرین اور سنیٹر شیومر کے رونے دھونے سے بھی پیدا ہوئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کو محفوظ بنائے بغیر دہشت گردوں کے پیچھے بھاگتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو عظیم بنانے کا جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کر کے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…