ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

تیار ہو جاو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو 30دن کی مہلت دیدی

datetime 30  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش نے کے خلاف نئی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے فوج کو 30دن کی مہلت دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں فوج کو 30 روز کی مہلت دی گئی ہے تاکہ داعش تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔ یہ اقدام ریپبلکن صدر کی جانب سے

 

ان کی انتخابی مہم کے دوران کیا گیا ایک مرکزی وعدہ پورا کرنے کا حصہ ہے۔آرڈر میں عسکری قیادت کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ 30 روز کے اندر ایک جامع حکمت عملی اور متعلقہ منصوبے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو پیش کریں۔ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر دفاع جیمس میٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لڑائی کے قواعد و ضوابط کی تبدیلی کے حوالے سے ضروری ہدایات تیار کریں تاکہ داعش کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی قانون سے تجاوز کرنے والے قواعد سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔ اسی طرح مذکورہ آرڈر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی رقوم کی فراہمی کے ذرائع اور وسائل کا قلع قمع کرنے کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔ٹرمپ نے جمعرات کے روز “فوس نیوز” پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ ” ہم پر لازم ہے کہ داعش سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ ہمارے سامنے کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے.. یہ سراسر بدی ہے اور ہم نے اس سطح کی بدی پہلے نہیں دیکھی۔افغانستان میں 2003 سے 2005 تک اتحادی افواج کی قیادت کرنے والے ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ بیرنو نے جمعے کے روز امریکی ریڈیو کو دیے گئے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ہوسکتا ہے کہ ایسے امر کی توقع رکھتے ہوں جو جلد نتائج پیش کر سکے اور وہ اس سلسلے میں میز پر زیادہ

 

آپشن رکھ سکتے ہیں۔اس وقت امریکا نے عراق میں اپنے 5000 اور شام میں 500 فوجیوں کو عسکری “مشیر” کی حیثیت سے رکھا ہوا ہے جب کہ لڑائی میں مدد کے لیے توپیں اور لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں۔رپورٹوں کے مطابق داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر حملوں میں عراقی ، ترک اور کرد فورسز کے ساتھ شرکت کے لیے مزید امریکی بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو بھیجا جا سکتا ہے۔جنرل ڈیوڈ کے مطابق ٹرمپ زمینی

 

طور پر زیادہ بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو تعینات کر سکتے ہیں اور اس سے لڑائی میں زیادہ گہرائی کے ساتھ شرکت اور مزید جانی نقصان کا دروازہ کھل جائے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…