ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

وفات کے 20 سال بعد لیڈی ڈیانا کے بیٹوں نے ماں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی)برطانوی شہزدی لیڈی ڈیانا کی وفات کے 20 سال بعد ان کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم دیدیا،دونوں شہزادوں کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان کی والدہ کے مثبت کردار کو پہچانا جائے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم دیا ہے

۔مجسمہ لیڈی ڈیانا کی سابقہ رہائش گاہ کنزنگٹن محل میں تعمیر کیا جائے گا۔اس کام کے لیے ابھی مجسمہ ساز کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری والدہ کی وفات کو 20 سال گزر گئے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ میں اور دنیا بھر میں ان کے مثبت اثر کو ایک ہمیشہ رہنے والے مجسمے سے پہنچایا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے ہماری والدہ نے اتنی زندگیوں کو بہتر بنایا تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو ان کی زندگی اور ان کی میراث جانچنے کا موقع ملے گا۔شہزادی ڈیانا کی وفات پر دنیا بھر میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی آخری رسومات ٹی وی پر دو ارب ناظرین نے دیکھی تھیں۔ادھر ملکہ برطانیہ نے بھی اس پروجیکٹ کی حمایت کے بارے میں بیان دیا ہے۔حال ہی میں شہزادہ ولیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ کی ہلاکت کی وجہ سے ان میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہزادی ڈیانا اور ان کے ساتھی دودی الفائد ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔شہزادی ڈیانا کی وفات پر دنیا بھر میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی آخری رسومات ٹی وی پر دو ارب ناظرین نے دیکھی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…