پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی پابندیوں کا تگڑا جواب،ہردلعزیز کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے تارکین وطن کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ، متنازع علاقوں سے آنے والے افراد کو خوش آمدید کہیں گے۔کینیڈین وزیر اعظم کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ زدہ، متنازع علاقوں سے آنے والے افراد کیلئے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹسن ٹریڈیو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈر کی زد میں آنے والے ان سات ممالک کے پناہ گزینوں کا اپنے ملک میں خیر مقدم کریں گے یہ افراد اپنے ملک میں ظلم و ستم ،دہشت گردی اور جنگ سے بھاگ کر آئے ہیں ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ،ہم بلا تفریق ان کی خدمت کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم شامی پناہ گزینوں کو بھی پناہ دیں گے ،کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے دوہری شہرت کے حامی شہریوں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ ہم امریکی محکمہ خارجہ کے اس اقدام کے حوالے سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ اقدام بلا جواز ہے اور کسی بھی شخص کو نسل کی بنیاد پر نشانہ بنانا غیر انسانی فعل تصور کیا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…