جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ نے آتے ہی نئی جنگ کی شروعات کردیں،تیاری کرلیں،امریکی فوج کو 30دن کی مہلت،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش نے کے خلاف نئی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے فوج کو 30دن کی مہلت دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں فوج کو 30 روز کی مہلت دی گئی ہے تاکہ داعش تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔

یہ اقدام ریپبلکن صدر کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کے دوران کیا گیا ایک مرکزی وعدہ پورا کرنے کا حصہ ہے۔آرڈر میں عسکری قیادت کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ 30 روز کے اندر ایک جامع حکمت عملی اور متعلقہ منصوبے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو پیش کریں۔ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر دفاع جیمس میٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لڑائی کے قواعد و ضوابط کی تبدیلی کے حوالے سے ضروری ہدایات تیار کریں تاکہ داعش کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی قانون سے تجاوز کرنے والے قواعد سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔ اسی طرح مذکورہ آرڈر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی رقوم کی فراہمی کے ذرائع اور وسائل کا قلع قمع کرنے کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔ٹرمپ نے جمعرات کے روز “فوس نیوز” پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ ” ہم پر لازم ہے کہ داعش سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ ہمارے سامنے کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے.. یہ سراسر بدی ہے اور ہم نے اس سطح کی بدی پہلے نہیں دیکھی۔افغانستان میں 2003 سے 2005 تک اتحادی افواج کی قیادت کرنے والے ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ بیرنو نے جمعے کے روز امریکی ریڈیو کو دیے گئے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ہوسکتا ہے کہ ایسے امر کی توقع رکھتے ہوں جو جلد نتائج پیش کر سکے اور وہ اس سلسلے میں میز پر زیادہ آپشن رکھ سکتے ہیں۔

اس وقت امریکا نے عراق میں اپنے 5000 اور شام میں 500 فوجیوں کو عسکری “مشیر” کی حیثیت سے رکھا ہوا ہے جب کہ لڑائی میں مدد کے لیے توپیں اور لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں۔رپورٹوں کے مطابق داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر حملوں میں عراقی ، ترک اور کرد فورسز کے ساتھ شرکت کے لیے مزید امریکی بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو بھیجا جا سکتا ہے۔جنرل ڈیوڈ کے مطابق ٹرمپ زمینی طور پر زیادہ بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو تعینات کر سکتے ہیں اور اس سے لڑائی میں زیادہ گہرائی کے ساتھ شرکت اور مزید جانی نقصان کا دروازہ کھل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…