دمشق (آئی این پی)شامی سرکاری فوج چار سال کے بعد عین الفیجہ نامی پانی کی تنصیب میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ یہاں سے دارالحکومت دمشق کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ بشار کی فوج 3 دیہات پر کنٹرول کے بعد الباب شہر کے نزدیک پہنچ گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بشار کی فوج الباب شہر کی جانب حرکت کر رہی ہے جس پر داعش تنظیم کا قبضہ ہے۔گروپ نے بتایا کہ سرکاری فوج نے تین دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا جس کے بعد اب وہ الباب کے جنوب میں صرف 7 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ادھر شامی اپوزیشن کی فورسز نے ترکی کی معاونت کے ساتھ شمالی شام میں عسکری آپریشن “فرات کی ڈھال” جاری رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب مسلح اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کے بعد شامی سرکاری فوج چار سال کے بعد عین الفیجہ نامی پانی کی تنصیب میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ یہاں سے دارالحکومت دمشق کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔علاقے میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ “وادی بردی” میں اپوزیشن گروپوں کے جنگجو فریقین کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت شامی سرکاری فوج کے علاقے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی وہاں سے نکلنا شروع ہو گئے۔