بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اہم اسلامی ملک میں امریکی فوج کی پہلی منظم کاروائی،مسجد پر بھی حملہ ،درجنوں عام شہری مارڈالے

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدن ( آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یمن میں امریکی فوج کی پہلی منظم کاروائی میں 16شہریوں سمیت 57افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یمن کے ایک علاقے میں امریکی فوجیوں کی خصوصی عسکری کارروائی کے دوران16شہری اور 41مشتبہ القاعدہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

اِس امریکی کارروائی کی یمن کے صوبائی حکام نے تصدیق کی ہے۔قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہکلا ضلع میں کی گئی کاروائی میں ہلاک ہونے والوں میں 8خواتین اور 8بچے بھی شامل ہیں ۔کاروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3قبائلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران آپاچی ہیلی کاپٹروں نے ایک سکول ، مسجد اور صحت کے مرکز کو نشانہ بنایا جو القاعدہ جنگجوؤں کے استعمال میں تھے ۔دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں امریکی کمانڈوز نے حصہ لیا تاہم اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔حملے میں مارے جانے والے تین اہم قبائلی رہنماؤں کی شناخت دو بھائیوں عبدالرؤف اور سلطان الزہاب اور سیف الوائی الجوفی کے نام سے ہوئی ہے ۔تینوں القاعدہ کے ساتھ منسلک تھے۔زہاب بردارز کے دیگر دو بھائی بھی ڈرون حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یمن میں امریکی فوج کی یہ پہلی منظم کارروائی ہے۔ ٹرمپ نے اِس عزم کا اظہار کر رکھا ہے کہ وہ اسلامی انتہا پسندی کا صفایا کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…