ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’خاوند کی دوسری شادی کا سنتے ہی بیوی چڑیل بن گئی ‘‘ 10,20,30نہیں بلکہ کتنی خواتین اور معصوم بچوں کو زندہ جلا ڈالا ؟

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(آن لائن) کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا

لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف محمد العنزی کی جانب سے اعتراف جرم کے بعدنصرہ کے شوہر نے اس کے سامنے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس نے اسی وقت اپنے شوہر اور سوکن سے انتقام لینے کی ٹھان لی ، انتقام کی آگ میں سلگتی نصرہ نے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ نصرہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے روز تقریب کے لیے نصب شامیانے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں شامیانے کے اندر موجود 56 خواتین اور بچے ہمیشہ کے لئے موت کی آغوش میں چلے گئے۔کویتی خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لرزہ خیز فعل کے پیچھے شوہر سے انتقام کا جذبہ کار تھا کیوںکہ جب نندوں نے مجھے خاوند کے گھر سے باہر نکالا تو اس وقت میرا شوہر اپنی بہنوں کے سامنے بھیگی بلی بن گیا تھا۔ نصرہ نے مزید بتایا کہ مجھے گھر سے نکالنے کے بعد نندوں نے میرے شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر کے میری اور اکلوتے بچے کی زندگی تباہ کر دی تھی جس کا انتقام لینے کے لئے میری روح بے قرار تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…