بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر ‘‘ ایک ایٹمی آبدوز نکلے گی اور ۔۔۔! سوویت یونین کے سابق صدر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری جنگ کے دہانے پر ہے،نیٹو اور روسی افواج آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں،ٹرمپ اور پیوٹن مل کر عالمی جنگ کو روکیں۔غیرملکی جریدے میں شائع مضمون میں میخائل گورباچوف نے لکھا کہ دنیا مسائل سے گھری ہے.

اِس میں اہم ترین مسئلہ سیاست میں عسکریت اور اسلحے کی نئی دوڑ ہے۔صدر سابق سوویت یونین کا کہنا تھا کہ دنیا کو جنگ کے خوف سے نکالنا اہم ہے ،اْس کے بعد دیگر عالمی مسائل حل کرنا آسان ہوجائے گا۔انہوں نے لکھا کہ حکومتوں کا بجٹ عوام کی ضروریات پوری نہیں کرپارہا لیکن فوجی اخراجات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،خطرناک ہتھیاروں کی خریداری آسان ہوگئی ہے، آج ایک آب دوز حملے کیلئے نکلے تو آدھا براعظم تباہ کیا جاسکتا ہے۔گوربا چیف نے کہاکہ یورپ میں مزید فوج، ٹینک اور جدید ہتھیار آرہے ہیں، نیٹو اور روس کی فوجیں اتنے قریب ہیں جیسے پوائنٹ بلینک سے شوٹ کرنے کا ارادہ ہو، عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے خواہش مند تیار بیٹھے ہیں اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔میخائل گورباچوف نے خبردار کیا کہ عالمی طاقتوں کے تعلقات بد سے بدتر ہورہیہیں،ایٹمی حملے کاخطرہ حقیقی ہے،اس سلسلے میں سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے مشترکہ فیصلے کرنا ہونگے، ایٹمی ہتھیاروں میں کمی ہی نہیں،

میزائل ڈیفنس اور اسٹریٹجک صلاحیتوں میں بھی کمی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے سربراہ اجلاس بلا کر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو روکا جائے۔ اس معاملے پرقراردادکیلیے ٹرمپ اورپوٹن کو پہلا قدم اٹھاناچاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…