جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کو تگڑا جواب، سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلن اولبرائٹ کا مشروط طورپر مسلمان ہونے کا اعلان

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈلن اولبرائٹ اور بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں کا الگ سے اندراج کیا تو میں احتجاجا خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کراوں گی،اگر ان لوگوں کا اندراج کر نا ہے تو سفید فام مردوں کو بھی رجسٹر کیا جائے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہوں۔انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سیریر کلرز اور بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے سفید فام مرد ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہوں۔ان کی اس ٹویٹ کو فوری طور پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا۔ یاد رہے صدر ٹرمپ نے حالیہ ماہ میں امریکی مسلمانوں کو رجسٹر کرنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے تاہم 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ یقیناًایسا کریں گے اور مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے بعد اس سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران بڑی تعداد میں لوگ امریکی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کھڑے ہوئے تھے اور اب میڈلن اولبرائٹ کی ٹویٹ نے دیگر بہت ساروں کو بھی متاثر کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بولیں، جس میں مقبول بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیالک بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا میں یہودی ہوں اور میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہوں ۔اگر ان لوگوں کا اندراج کر رہے ہیں جن کو ہم خطرہ سمجھتے ہیں تو سفید فام مردوں کو بھی رجسٹر کیا جائے کیونکہ زیادہ تر سیریر کلرز اور بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے سفید فام مرد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…