پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں مسلمانوں کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی پر مسلمان ملازمین نے نماز کا وقفہ نہ دیتے ہوئے مذہبی آزادی سلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ کمپنی جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئرپورٹ پر مسافروں کو وھیل چیئر فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے انہیں نماز کا وقفہ نہیں دیا جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ملازمین نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ رمضان جب انہوں نے نماز کی درخواست کی تھی تو اس وقت انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔ جے ایف کے ایئرپورٹ پر کام کرنے والی اس کمپنی میں 250 افراد کام کرتے ہیں اور اگر مذہبی امتیاز ثابت ہوجاتا ہے تو کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے تاہم کمپنی سے وابستہ ایک غیر مسلم ملازم نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کے ڈپٹی کمشنر ہولِس فِش کا کہنا ہے کہ ہم نیویارک شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق برداشت نہیں کریں گے، اگر مختلف مذہبی عقائد رکھنے والے ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کام کے دوران وقفے کا تقاضہ کرتے ہیں تو انہیں روکنا اور ہراساں نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا قانونی حق ہے ۔امریکا میں ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی پر مسلمان ملازمین نے نماز کا وقفہ نہ دیتے ہوئے مذہبی آزادی سلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ کمپنی جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئرپورٹ پر مسافروں کو وھیل چیئر فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…