ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش نے پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو وزارت خارجہ امور میں طلب کرکے پاکستان میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بدھ کو بنگلہ دیشی اخبار ’’دی ڈیلی اسٹار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو وزارت خارجہ امور میں طلب کرکے پاکستان میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکراچی میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور دیگر سفارتی عملے کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ہائی کمشنر کو یہ یاد دلایا گیا کہ سفارتی مشن کی حفاظت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے ، پاکستان اپنے ملک میں موجود بنگلہ دیشی مشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔بنگلہ دیش نے پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو وزارت خارجہ امور میں طلب کرکے پاکستان میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو بنگلہ دیشی اخبار ’’دی ڈیلی اسٹار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو وزارت خارجہ امور میں طلب کرکے پاکستان میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔