آانقرہ (آئی این پی)ترکی میں سیکورٹی فورسز نے شام سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 3 دہشت گرد وں کوگرفتار کرکے بڑے شہروں میں تبائی مچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ترک شہر شانلی عرفا میں شام سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جن کا ارادہ متعدد شہروں میں ہولناک تباہی مچانا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد، علیحدگی پسند تنظیم پی کیکے کی شام کی ذیلی شاخ پی وائی ڈی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ رسولین نامی شہر سے غیر قانونی راستوں سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں گرفتارکر لیا گیا ۔ حفاظتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد شانلی عرفا میں واقع سرکاری عمارتوں اور حفاظتی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دوسری جانب تونجیلی شہر میں بھی غیر قانونی تنظیموں سے وابستہ 10 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 400 کلوگرام امونیئم نائٹریٹ اور دیگر ممنوعہ مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔ ترک ضلع شرناک کے قصبے سلوپی میں بھی پی کیکے کی جانب سے سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کو بر وقت مداخلت کرتیہوئے ناکارہ بنا دیا ۔ علاوہ ازیں، باتمان اور بنغول شہروں میں بھی دہشت گرد تنظیم پی کیکے کے خلاف آپریشن کے نتیجے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ترکی میں سیکورٹی فورسز نے شام سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 3 دہشت گرد وں کوگرفتار کرکے بڑے شہروں میں تبائی مچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ترک شہر شانلی عرفا میں شام سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جن کا ارادہ متعدد شہروں میں ہولناک تباہی مچانا تھا۔