واشنگٹن( آن لائن ) امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا اقدام، بارہ ملکی ٹی پی پی تجارتی معاہدے سے امریکا کے علیحدگی کے احکامات پردستخط کر دیئے۔ امریکا میں ملازمتیں پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس اور قوانین میں رعایت دینے کا وعدہ بھی کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ امریکی صدر نے ٹی پی پی تجارتی
معاہدے سے امریکا کے علیحدگی کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیصلے کو امریکی ملازمین کے لیے بہترین اقدام قرار دیدیا۔ اوباما انتظامیہ نے فروری 2016 میں 12 ملکی ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ معاہدہ طے کیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم میں ٹی پی پی معاہدے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں امریکا میں ملازمتیں پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس اور قوانین میں رعایت دینے کا وعدہ کیا۔