ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ڈانس کے ذریعے کمر درد کا علاج،پاکستان کے اہم سیاسی رہنما نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی ) کمر کی تکلیف میں مبتلا سابق صدر پرویز مشریف کی رقص کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں وہ ’’دلی والی گرل فرینڈ ‘‘کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشریف جو کمر کی تکلیف کا شکار ہیں کی ایک ڈسکو میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈسکو لائٹس کی موجودگی میں سابق صدر بھارتی فلم سٹار رنبیر کپوراور دیپکاپڈکون کے گانے ’’دلی والی گرل فرینڈ ‘‘ پر ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ نوجوانوں سے بھی زیادہ دم دار انداز میں رقص کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال پرویز مشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ محو رقص دیکھا گیا لیکن ایک بار پھر ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف شدید کمر درد کے باعث مختلف مقدمات میں عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکے تھے اور گزشتہ سال وہ اسی کمر درد کا علاج کرانے بیرون ملک گئے تھے۔ لیکن جس طرح سے وہ رقص کرتے ہیں انہیں دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ شاید کمر درد کے علاج کیلئے ڈاکٹر کی نہیں بلکہ رقص کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…