اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھارتی جنتاپارٹی کے مرکزی رہنمالال کرشن ایڈوانی نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی اورسند ھ کوبھی بھارت کاحصہ بنانے کےلئے پاکستان کے خلاف طاقت کااستعمال کریں ۔بھارتی انتہاپسندرہنماایل کے ایڈوانی نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہندوئوں کی ایک بہت بڑی تعداداب بھی آبادہے جس کی وجہ سے کراچی اورسندھ کوبھی بھارت کاحصہ ہوناچاہیے ۔
انہوں نے اس موقع پرمہاتماگاندھی کوبھی تنقید کانشانہ بنایااورکہاکہ تقسیم برصغیرکے وقت ان کوسندھ بھی بھار ت میں شامل کراناچاہیے تھا۔