پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ہم رازوں سے بھرا بریف کیس ٹرمپ کے حوالے کردیاگیا,ایسا کیا ہے اس بریف کیس میں؟

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)45 پاؤنڈ وزنی چمڑے کا ایک سوٹ کیس امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر کے حوالے کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سوٹ کیس فٹ بال کے نام سے معروف ہے۔اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کی جوہری فورسز سے رابطے کے لیے مواصلاتی آلہ مل سکتا ہے اور وہ دنیا بھر میں آبدوزوں اور بمبار طیاروں کے ذریعے چلائے

جانے والے جوہری بموں کی جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کو فعال کرنے کے لیے ’’بسکٹ‘‘ نامی ایک کارڈ کی ضرورت ہوگی اور یہ کارڈ ہی ان کی شناخت کرے گا کہ وہ کون ہیں اور اسی کے ذریعے وہ ایک یا ایک زیادہ جوہری بموں کو چلانے کے مجاز بنیں گے۔اگر صدر ٹرمپ جوہری بم چلانے کا انتخاب کرتے ہیں تو انھیں ان کا معاون اس ضمن میں مختلف چناؤ کے بارے میں آگاہ کرے گا۔مقبول عام تصور کے برعکس اس بریف کیس کو چلانے کے لیے کوئی بڑا سرخ بٹن نہیں ہے بلکہ اس آلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ایک تصدیق کنندہ ہے اور یہ صدر امریکا کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ واقعی وہی ہیں۔اگر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ہتھیار چلانے کا حکم جاری کرتے ہیں تو پھر جوہری جگہوں پر ایک مختصر کوڈ بھیجا جائے گا اور اس کا نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے فراہم کردہ خفیہ کوڈز سے موازنہ کیا جائے گا۔اس حکم پر عمل درآمد سے قبل وزیردفاع بھی اس کی توثیق کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شناخت کی بھی تصدیق کریں گے کہ درحقیقت انھوں نے ہی جوہری بم چلانے کا حکم جاری کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…