واشنگٹن(این این آئی)رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما نے نیوکلیئر کوڈ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کردیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن نے بھی شرکت کی، تاہم اس موقع پر بل کلنٹن اپنے ہمراہ ایک خصوصی مہمان بھی تقریب میں لے گئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس کا نیا مہمان بنتے ہیٹرمپ دور کا آغاز اور اوباما دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ نے وائٹ ہاوس میں استقبال کے لیے موجود سکبدوش صدر کی اہلیہ کو ایک تحفہ بھی دیا ہے۔ غیر متوقع تحفہ پر مشعل حیران تھیں کہ گروپ فوٹو کس انداز سے کھنچوائیں۔ یہ مشکل صدر اوباما نے آسان کردی۔ اسٹاف کو تحفہ تھمایا اور گروپ فوٹو بنوالیا۔براک اوباما پہلے کہتے رہے تھے کہ ٹرمپ سوشل میڈیا کا اکاونٹ نہیں سنبھال سکتے مگر اب انہوں نے نیوکلیئر کوڈ بھی نئے صدر کے سپرد کیے۔ وائٹ ہاوس انتظامیہ نے 5گھنٹے ہی میں اوباما کا سامان باہر اور ٹرمپ کا سامان یہاں منتقل کردیا۔ نئے صدر اور ان کی اہلیہ نے لنچ میں بھی شرکت کی، جہاں ان کی ڈیموکریٹ حلیف ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کے ساتھ شرکت کی جس پر ٹرمپ شکر گزار نظر آئے۔