جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے پہلے ہی نیاتنازعہ کھڑاکردیا،صدارتی حلف اُٹھانے سے انکار

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ20جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس سے قبل بائبل پر حلف لینے کے معاملے نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ضد پکڑ لی ہے کہ وہ اس بائبل پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں جس پر ابراہم لنکن اور ان کے بعد آنے والے تمام صدور نے حلف اٹھایا تاہم وہ ساتھ ہی بچپن میں والدہ کی جانب سے دی گئی بائبل پر بھی حلف اٹھائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے بعد حلف برداری تقریب کی کمیٹی کو بیان جاری کرنا پڑ گیا جس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 1951 میں گریجویشن مکمل کرنے پر ماں کی جانب سے اس وقت دی گئی بائبل پر حلف اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ وہ اس بائبل پر بھی حلف لیں گے جس پر صدر اوباما اپنے عہدے کا 2 مرتبہ حلف اٹھا چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جس بائبل پر حلف اٹھانا چاہتے ہیں یہ وہی ہے جسے وہ ستمبر 2015 میں ویلیوز ووٹر سمٹ میں لے کر پہنچ گئے تھے اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کتاب میں میری والدہ نے میرا اور میرے گھر کا پتہ لکھا تھا اور اسے میں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انسانی حقوق کے نامور کارکن جان لیوس کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 40 سے زائد ڈیموکریٹک ارکان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لئے صدارتی محل میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…