نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی امریکی تاریخ کے غیرمقبول ترین صدر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی میڈیا گروپس کی جانب سے کرائے گئے مشترکہ سروے میں سامنے آئی ۔سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں صرف 44 فیصد امریکیوں نے رائے دی ہے۔سروے کے مطابق یہ گزشتہ 40سال میں کسی بھی امریکی صدر کی کم ترین ریٹنگ ہے۔