پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اورچین کی مخالفت کی پرواہ نہ کریں ،یہ کام ہم کرہی دیں گے،امریکہ نے بھارت کو بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آ ئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جوہری کلب میں بھارتی رکنیت کی رکاوٹیں دور کرے گی ، بھارتی رکنیت کیکیلئے امریکہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔بھارت میں امریکہ کے سفیر رچرڈ ورما نے ایک تقریب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اس بارے میں چین کی رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا صدر براک اوباما، وزیر خارجہ جان کیری اور دیگر بہت سے لوگوں نے این ایس جی میں بھارت کی رکنیت کے سلسلے میں بہت کوششیں کی ہیں اور امریکہ اس بارے میں اپنی کوشش جاری رکھے گا۔رچرڈ ورما نے کہا کہ یہ ساری چیزیں پیچیدہ ہیں۔ وہ کثیر ملکی گروپ ہے۔ ان کو اس میں وقت لگے گا۔ ہم چین سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ممکن ہے کہ چین کے کچھ تحفظات ہوں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ بالآخر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔رچرڈ ورما نے جو کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، کہا کہ امریکہ این ایس جی اور دیگر بین الاقوامی اداروں بشمول سلامتی کونسل میں بھارت کی رکنیت کی سختی سے حمایت کرتا رہا ہے۔ یہ تمام باتیں اوباما انتظامیہ کے لیے بہت اہم رہی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ حکومت بھی ترجیحی بنیاد پر ان کو جاری رکھے گی۔48

رکنی این ایس جی کے اکثریتی ارکان کی حمایت کے باوجود چین بھارت کی رکنیت کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں اس لیے وہ اس کلب کا رکن بننے کا مجاز نہیں ہے۔ بھارت کے بعد پاکستان نے بھی این ایس جی کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔چین نیعالمی اقتصادی فورم میں کہا ہے کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کی این ایس جی کلب میں شمولیت الوداعی تحفہ نہیں ہو سکتی کہ دونوں ملک ایک دوسرے کو پیش کریں۔ اس کا یہ رد عمل اوباما انتظامیہ کے اس بیان کے بعد آیا کہ این ایس جی کلب میں بھارت کی شمولیت کی کوشش کے حوالے سے چین ایک غیر ملک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…