پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شرکت چین نے امریکہ کو ایسا پیغام پہنچا دیا کہ بھارت میں آگ لگ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے حوالےسے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ کہ این ایس جی کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ میں چین کی جانب سے مخالفت کرنے پر چین کو الگ تھلک ملک قرار دیا تھا جس پر چین نے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت اور عدم ایٹمی پھیلاؤ ( این پی ٹی) معاہدے پر دستخط کے حوالے سے ہم اپنا موقف پہلے ہی واضح کرچکے ہیں لہذا اب اسے دوبارہ نہیں دہرائیں گے جب کہ گروپ میں شمولیت کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو امریکا بھارت کو دے۔ اس سے قبل بھارت کی نیوکلیئرسپلائر گروپ میں شمولیت پر امریکا کے نائب وزیرخارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں صرف ایک ملک انوکھا ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے نیوکلیئرسپلائر گروپ میں بیشتر ممالک بھارت کی گروپ میں شمولیت کے حامی ہیں جب کہ چین نے پاکستان کی وجہ سے بھارت کی گروپ میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے اس گروپ کا ممبر نہیں بن سکتا تو بھارت نے بھی این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے لہذا وہ بھی گروپ کا رکن بننے کا اہل نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…