بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جنگ شروع ہو سکتی ہے! چین نے امریکہ کو آخری انتباہ کر دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)چینی سرکاری اخبارات نے خبردار کیا ہے کہ چین کی مصنوعی جزائر تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو جنگ شروع ہوجائے گی،اس سے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے جبکہ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو اپنے علاقوں میں ہر کارروائی کا حق ہے۔ چینی اخبارات گلوبل ٹائمز اور چائنا ڈیلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس سے ایک خوفناک جنگ شروع ہو سکتی ہے،

اگر جنگ ہوئی تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے، یہ امریکہ کیلئے آخری انتباہ ہے۔گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے بحیرہ جنوبی چین میں جزائر تک چین کی رسائی کو روکنے کی کوشش کی تو اس سے خوفناک جنگ جنم لے گی، ریکس ٹلرسن نے یہ بیان اس لیے دیا کہ سینیٹرووں کو خوش کر کے اپنی نامزدگی کی توثیق کرو ا سکیں، چین اس کو یقینی بنائے گا کہ ان کی جنگجوانہ باتوں کو عملی شکل نہ دینے دے۔ اگر امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ باقاعدہ جنگ کے بغیر ہی چین کی بحیرہ جنوبی چین کے جزائر تک رسائی روک سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔چائنا ڈیلی نے کہا کہ ریکس ٹلرسن کا بیان نامزد وزیر خارجہ کی چین امریکہ تعلقات کی باریکیوں اور سفارت کاری میں ان کی ناتجربہ کاری کی غمازی کرتا ہے، ایسے بیانات نامزد وزیر خارجہ کی سادگی، کوتاہ نظری، گھسے پٹے تعصبات اور غیر حقیقی سیاسی خوابوں کا ایک مجموعہ ہے جسے زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے،گر امریکہ نے حقیقت میں ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوگانگ نے کہا کہ چین کو اپنے علاقوں میں ہر کارروائی کا حق ہے، امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مفروضوں پر مبنی سوالوں کے جواب نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…