جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹینک میں مرد فوجیوں کیساتھ خواتین سونے کو تیار ہیں تو ۔۔۔!نئے بھارتی آرمی چیف نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)بھارتی فوج کے سربراہ نے مستقبل قریب میں جنگی محاذ پر ڈیوٹی کے لئے خواتین فوجیوں کی شمولیت کے امکان کو مسترد کر دیا۔بھارتی اخبارکے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ اگر خواتین فرنٹ لائن پر خدمات دینے کا فیصلہ کرتی ہیں تو پھر اس مسئلے کوحل کریں گے۔

ٹینک میں مرد ساتھیوں کے ساتھ خواتین سونے کو تیار ہیں تو پھر اس غور کیا جائے گا۔تاہم معاشرے کی تبدیلی تک خواتین کوکوئی فرنٹیئر کردار نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ذہنیت کی تبدیلی جب تک نہیں ہوتی محاذ جنگ کے اگلے مورچوں پر دونوں صنفیں ایک ساتھ کام کرنے کے قابل نہیں ہو ں گی ۔ میدان جنگ میں فرنٹ لائن پر خواتین کے کردار پر اس صورت میں غور کیا جائے گا جب وہ اپنے ہم منصب مردوں کی طرح برابر کی ذمہ داری لے سکتی ہوں۔جنرل راوت سے سوال کیا گیا کہ کیا فوجی خواتین ٹینکوں میں مرد ساتھیوں کے ساتھ سوتے ہوئے آرام دہ اور پرسکون ہوں گی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ٹینک میں تین فوجیوں پر مشتمل ایک ٹیم ہوتی ہے جب وہ حالت جنگ میں ہوں یا کسی اور صورت میں تو وہ ٹینک کے ساتھ سوتے ہیں ، کھانا پکاتے ہیں، کوئی ٹوائلٹ کی سہولت یا علیحدہ رہائش نہیں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…