منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیڈی لبرٹی کو سیاہ فام بنانے کا منصوبہ

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )امریکی ٹکسال کی 225 ویں سالگرہ پر آزادی کی دیوی والا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹکسال اور خزانہ پہلی بار ایسا یادگاری سکہ جاری کرنے جا رہا ہے جس پر لیڈی لبرٹی کو سیاہ فام دکھایا گیا ہے۔یہ سکہ امریکی ٹکسال کی 225 ویں سالگرہ پر جاری کیا جا رہاہے جس میں آزادی کی دیوی کے سر پر ستاروں کا تاج ہے اس نے ٹوگا کی طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔24 قیراط کے اس سکے کا وزن 28 گرام یا ایک اونس ہوگا اور اس کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔

امریکی ٹکسال کا کہنا ہے کہ وہ آزادی کی خاتون کو مختلف نسلی اقلیتوں جیسے ایشیائی، ہسپانوی اور انڈین امریکی خواتین کے روپ میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ٹکسال کے صدر نائب ڈائرکٹر ریٹ جیپسن نے نیویارک ٹائمز اخبار کو بتایا کہ اس کا مقصد آزادی کے متعلق گفتگو کا آغاز تھا اور ہم نے یقیناًاس کی ابتدا کر دی ہے۔اس موقعے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ سونے کے سکے تیار کیے جائیں کے اور اسی شبیہ کے ساتھ ایک لاکھ چاندی کے سکے بھی بنائے جائیں گے جنھیں میڈل کہا جائے گا اور اسے 50 امریکی ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔یہ سکے چھ اپریل سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔امریکی ٹکسال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے ڈیزائن کے سکے ہر دو سال پر جاری کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…