جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ بنک نے سی پیک بارے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ دشمن ممالک کی نیندیں حرام ہو گئیں!!

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ٹرانسپورٹیشن کی رکاوٹیں دور ہوں گی جبکہ بجلی کی قلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔ورلڈ بینک کی گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انفرااسٹرکچر منصوبوں سے زراعت اورآب پاشی سمیت توانائی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھرپور فائدہ پہنچے گا، سی پیک منصوبہ وسط مدت میں ہی پاکستان میں سرمایہ کے فروغ کا سبب بنے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق چین نے پشاور تا کراچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ منصوبہ عوام اور کارگو کے لیے اہم ٹرانزٹ کوریڈور ثابت ہوگا۔
اسی طرح ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی ایم فور موٹروے کی تعمیر کے لیے 10کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جاری کردی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق یہ پروجیکٹ بھی سی پیک منصوبے میں اہمیت کا حامل ہے، سی پیک منصوبوں کے لیے دی جانے والی ساورن گارنٹی کی وجہ سے پاکستان میں وسط مدت کے لیے فسکل خدشات میں اضافہ ہوگا، سال 2018میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے مالیاتی خسارے میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…