ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’ہمیں ہماری حکومت نے ہی برباد کر دیا ہے، ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے‘‘

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کے سرحد پر تعینات فوجی نے ایک ایسی وڈیو جاری کر دی جس نے بھارت کو پوری دنیا میں شرمندہ کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تیج بہادر یادیو نامی بھارتی فوجی نے اپنی ویڈیو میں دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کھانے میں کوئی صحت مند غذا نہیں دی جاتی ،صبح کے ناشتے میں دو پراٹھا اور آدھا کپ چائے اور دوپہر کے کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر دال اور دو روٹیاں دی جاتیں ہیں جبکہ اکثر سپاہی رات کا کھانا کھائے بغیر ہی سو جاتے ہیں۔
اس کا کہناتھا کہ فوجیوں کیلئے جو راشن آتاہے اسے اعلیٰ افسران کھا جاتے ہیں یا پھر مارکیٹ میں بیچ دیا جاتاہے،کیا ایسی خوراک میں ہم ڈیوٹی کر سکتے ہیں۔فوجی کا کہناتھا کہ اس کا تعلق بی ایس ایف کی 29بٹالین سے ہے۔اس کے بعد میس میں موجود کھانا بھی دکھایا گیا اور ساتھ ہی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی دال دی جاتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ڈالا جاتا ہے اور نہ اس میں پیاز ہوتا ہے اور نہ ہی لہسن۔
’’مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کے بعد میرے ساتھ کیا کیا جائے گا لیکن میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی بری حالت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔‘‘

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…