بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قذافی مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے،کیا جواب دیا؟عرب ملک کی اہم سیاستدان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر(آئی این پی )الجزائر سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ اور سابق میڈیا پرسن زہی بن عروس نے ایک دل چسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیبیا کے متوفی سربراہ معمر قذافی نے 90 کی دہائی میں ان کو شادی کی پیش کش کی تھی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔الجزائر کے ایک نجی سیٹلائٹ چینل کے پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے زہی نے بتایا کہ 1995 میں جب وہ الجزائر ٹیلی وژن میں اینکر پرسن تھیں تو قذافی نے ایک وفد الجزائر بھیجا جس میں لیبین وومنز یونین کی رکن خواتین بھی شامل تھیں۔ ان خواتین نے الجزائر کے ایک سب سے بڑے ہوٹل ” الاوراسی” میں زہی نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ قذافی انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور انہوں نے زہی کا رشتہ طلب کیا ہے۔الجزائری رکن پارلیمنٹ کے مطابق وہ اس پیش کش سے بہت زیادہ ڈر گئی تھیں کیوں کہ یہ ایک ریاست کے سربراہ کی جانب سے تھی اور ساتھ ہی ان کو شدید حیرت بھی تھی۔

زہی نے بتایا کہ انہوں نے لیبیائی خواتین کے مطالبے کے جواب کو مسترد کر دیا اور ہمیشہ جواب دینے سے دور بھاگتی رہیں۔زہی بن عروس نے واضح کیا کہ ہر مرتبہ ان کا جواب صرف “ان شا اللہ” ہوتا.. اس لیے کہ شادی کا مطالبہ کرنے والا شخص ایک ریاست کا سربراہ تھا اور اس کی بہت سی بیگمات تھیں۔زہی بن عروس کا شمار ان چند خواتین میزبانوں میں ہوتا ہے جو90 کی دہائی میں ایسے وقت میں بھی پابندی کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوتی رہیں جب اکثر چہرے شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے خوف سے روپوش ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…