منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یورپ اور برطانیہ میں خطرناک ترین ہتھیارسے حملہ،برطانوی وزیر برائے سیکورٹی نے ہوش اُڑادیئے

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکورٹی کا کہنا ہے کہ شدت پسندتنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے پاس ان حملوں کی صلاحیت موجود ہے جو اس سے قبل مشرق وسطی میں استعمال بھی کرچکی ہے ۔

سیکورٹی وزیر بین وولیس نے کہا کہ ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ القاعدہ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیم دوبارہ سر اٹھار ہی ہے ۔سیکورٹی وزیر نے برطانوی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے چوکنا رہیں ۔ اپنے درمیان موجود مشتبہ افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں فوری اطلاع دیں ۔

برطانیہ کے سکیورٹی امور کے وزیر بن ویلیس کا کہنا تھا کہ لندن حکومت کو خدشہ ہے کہ شام اور عراق میں مسلسل پسپائی پر مجبور شدست پسند تنظیم داعش میں شامل برطانوی شدت پسندوں کی واپسی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔جبکہ داعش واپس لوٹنے والے اپنے تربیت یافتہ جنگجووں کو استعمال کر کے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کی پلاننگ کر سکتی ہے۔ داعش کو عراق اور شام میں مشکل حالات کا سامنا ہے اور اس کے اہم گڑھ موصل پر عراقی فوج نے چڑھائی کر رکھی ہے، جبکہ شام میں اس کی خودساختہ خلافت کے مرکز الرقہ پر بھی امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے لشکری اگلے دنوں میں حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…