بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’2 بڑی ایٹمی پاورز روس اور امریکہ آمنے سامنے ‘‘ حالات کشیدہ ۔۔ 35سفارتکاروں نے ایک ساتھ ملک چھوڑ دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے امریکہ سے بے دخل کیے جانے والے 35 روسی سفارت کاروں نے ملک چھوڑ دیا ہے۔ایک سفارتی اہلکار کا کہنا تھا کہ جہاز میں بے دخل کیا گیا سارا عملہ اور ان کے خاندان سوار ہیں جو اپنے منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کی ہیکنگ کے الزامات کے بعد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کے حوالے سے مزید معلومات افشا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے تاس نے امریکہ میں روسی سفارتخانے کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سال نو پر طیارہ واشنگٹن سے پرواز کرچکا ہے۔
یہ جہاز روسیا ایئرلائنز کا حصہ ہے جو روسی صدر اور سرکاری اہلکاروں کے استعمال میں رہتا ہے۔امریکی صدر اوباما نے 35 روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کا بھی عندیہ دیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کیے جانے اور روسی انیٹلی جنس اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس جواباً کسی امریکی سفارت کار کو ملک بدر نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…