پاکستانی آرمی چیف کے فون کا ردعمل،عبداللہ عبداللہ نے بڑی پیشکش کردی

1  جنوری‬‮  2017

کابل(آئی این پی)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان اور افغانستان کے امن واستحکام کیلئے بڑاخطرہ ہے ،دونوں ممالک کو دہشتگردی اورانتہا پسندی کے ناسور کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے تاکہ خطے میں امن واستحکام کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اتوار کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز انھیں ٹیلی فون کیا جس میں انکا کہنا تھاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی افغانستان اور پاکستان دونوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہیں،دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے افغانستان کی مکمل طور پر مدد جاری رکھیں گے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان کو پرامن اور مستحکم دیکھناچاہتا ہے ۔ امید ہے کہ دونوں دوست ممالک امن کے قیام ،موجودہ چینلجز اور دونوں ممالک کو درپیش خطرات کامل کر مقابلہ کریں گئے ۔افغان چیف ایگزیکٹو کے دفترسے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ بننے پر مبارکباد بھی دی اور کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان اور افغانستان کے امن واستحکام کیلئے بہت سنگین خطرہ ہیں۔

عبداللہ عبداللہ نے مزید کہاکہ افغانستان اور پاکستان کو دہشتگردی اورانتہا پسندی کے ناسور کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے تاکہ خطے میں امن واستحکام کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے جب کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…