لاہور( این این آئی)نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہو ا، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے نیوزی لینڈ میں رات کے بارہ بجے ۔روس کے کچھ حصوں میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے نئے سال کا آغاز ہوا۔آسٹریلوی شہریوں نے پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے نئے سال کا جشن منایا۔ پاکستان کے آٹھ بجے جاپانی شہری 2016ء میں داخل ہو ئے ۔چین، سنگاپور، منیلا کے شہریوں نے پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے سال نو کا استقبال کیا۔پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے بنگلہ دیش ،ساڑھے گیارہ بجے بھارت میں 2016ء کا استقبال کیا گیا ۔برطانیہ میں یکم دسمبر کو پاکستان کے صبح پانچ بجے جبکہ نیو یارک، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے 2016ء کا آغاز ہو ا۔