ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

برطانیہ میں مسجد پر حملہ کرنے والے برطانوی شہری کا جیل میں عبرتناک انجام

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) برطانوی شہری کیون کرہین جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا جسے عدالت نے مسجد پر حملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹول کی مسجد پر حملے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا پانے والا 35 سالہ برطانوی شدت پسند کیون کرہین بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ کیون اس گروپ میں شامل تھا جس نے 17 جنوری کو برسٹول کے علاقے ٹوٹرڈان میں جامعہ مسجد پرحملہ کیا تھا جس کے بعد عدالت نے 20 جولائی کو اپنے فیصلے میں کیون کو ایک سال قید اور جرم میں شریک 48 سالہ مارک پینیٹ کو 9 ماہ، 46 سالہ ایلی سن پینیٹ کو 6 ماہ اور 31 سالہ انجلینا مارگریٹ کو 4 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب جیل ترجمان نے مسجد پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کیون کرہین کی بیرک میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیون کی موت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف بعض نسل پرست گروپ سرگرم ہیں اور مساجد پر حملوں کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…